مزید خبریں

مٹیاری ، بوسٹر ویکسی نیشن کارڈ جمع ، وفاق کی سرد مہری جاری

مٹیاری(نمائندہ جسارت)کوروناوائرس کے پیش نظربوسٹر ڈوز ویکسی نیشن کارڈ جمع کرانے کے باوجود وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں پربے اعتمادی ظاہر، نجی لیباریٹریز سے ہزاروں روپے سے پی سی آرٹیسٹ کرانے کی شرط لازم قرار ،مہنگے حج پر اعلان کردہ حکومتی سبسڈی تاحال عازمین حج کونہ مل سکی ،عمرہ ،طواف اور حرم شریف میں نماز کی اجازت لینے کے لیے اسمارٹ فون رکھنے کے سعودیہ حکومت کے فیصلہ پر عازمین حج کی جانب سے اظہار مایوسی۔تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر بوسٹرڈوز لگاکر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے باوجود وزارت مذہبی امور کی جانب سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کرانے کے لیے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے بجائے 6 نجی لیباریٹریز سے 4200 روپے میں کرانے کے لیے باقائدہ Info Hajj ویب سائٹ پراشتہار جاری کردیا ہے جس پر مٹیاری ضلع کے عازمین حج نے وزارت مذہبی امور پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کے جب کورونا وائرس کے پیش نظر جب بوسٹرڈوز لگاکر ویکسینیشن کارڈ عازمین حج کی جانب سے جمع کرایاجاتا ہے تو اس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کاجواز پیدا نہیں ہوتا عازمین حج نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے بجائے6 نجی لیباریٹریز سے فی شخص 4200 روپے سے پی سی آر ٹیسٹ کراتے ہوئے منفی رپورٹ جمع کرائے تو یہ کھلی ناانصافی ہے اور وفاقی حکومت کی سندھ کے سرکاری اسپتالوں پر اعتماد نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ عازمین حج نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگے حج کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا صرف اعلان ہواہے تاحال نہیں دی گئی ہے حکومتی سبسڈی ملنے سے لوگوں کی کافی ضروریات پوری ہوسکتی تھی۔ مٹیاری کے محکمہ ہیلتھ کے ملازم کا حج آپریشن میں نام نکلنے کے باوجود وفاقی حکومت کے مذہبی امور کی جانب سے من پسند نام جاری کرکے انہیں بھیجنے پر ملازمین نے مایوسی کا اظہار کیاہے۔ دوسری طرف عازمین حج نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہر حاجی کے لیے مہنگائی کے پیش نظر اسمارٹ فون خریدنا اور استعمال کرنا انتہائی مشکل ہے اس فون میں ایپلکیشن کے ذریعے سعودیہ میں حاجیوں کی جانب سے حرم شریف میں نماز کی ادائیگی ،عمرہ اورطواف کرنا شامل ہے عازمین حج نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سعودیہ حکومت سے اسمارٹ فون کے ذریعے نماز ،عمرہ اور طواف کی اجازت سے ادائیگی کے کیے جانے کے فیصلوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔