مزید خبریں

پاکستان، بنگلا دیش کی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور بنگلا دیش کی باہمی تجارت کا حجم بہت جلد ایک ارب سے تجاوز کر جائے گا۔ پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت 900 ملین ڈالر کے قریب ہے جو بہت جلد ایک ار ب ڈالرسے تجاوز کر جائے گی۔ بنگلا دیش کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 48 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے جبکہ پاکستان کو بنگلا دیش کی برآمدات 14 فیصد بڑھی ہیں۔