مزید خبریں

ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 45ہزار300روپے ہو گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1839ڈالر ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا1800روپے سستا ہو گیا ۔سپریم کونسل آف پاکستا ن جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 1850روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ45ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح1586روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ24 ہزار571 روپے پر آ گئی۔