مزید خبریں

پی اینڈ جی نے 50 ملین لیٹر سے زیادہ صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مکمل کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی اینڈ جی پاکستان 50 ملین لیٹر سے زیادہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اپنے 2022 کے ہدف کے حصول کا آج جشن منا رہا ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، عادل فرحت، سی ای او پی اینڈ جی پاکستان نے کہا “صاف پانی تک عدم رسائی کمیونٹی میں بہت سے چیلنجز کا باعث بنتی ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے بچے اکثر اسکول جانے سے محروم رہتے ہیں ۔ خاص طور پر خواتین اور لڑکیاں اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہیںکیونکہ وہ غیر متناسب طور پر گھریلو پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کا بوجھ اٹھاتی ہیں ۔ انہیں اکثر خاندان کے بیمار افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ پانی جمع کرنے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر پیدل چل کر جانا پڑتا ہے جو متعدد لڑکیوں کو اسکول جانے اور تعلیم کے حصول سے روکتی ہے۔