مزید خبریں

ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں10 پاکستانی کمپنیوں پر خریداروں کی توجہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فرینکفرٹ میں جاری ٹیک ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس نمائش میں10 پاکستانی کمپنیوں نے خریداروں کی توجہ حاصل کرلی۔ہیم ٹیکسٹال، ٹیک ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس سمر اسپیشل میں عالمی ٹیکسٹائل کا میلہ لگ گیا ۔نمائش 21 سے 24 جون 2022 تک فرینکفرٹ ایم مین میں جاری رہے گی ۔ کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد سے معروف بین الاقوامی تجارتی میلوں کے پہلے ایڈیشن میں 2,300 سے زیادہ 63 ممالک کی نمائش کرنے والی کمپنیاں، بارہ بین الاقوامی ملکی پویلین اور متعدد مشترکہ اسٹینڈکا شرکاء اوردنیا بھر سے خریدار دورہ کر رہے ہیں۔ٹیک ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس میں بین الاقوامی نمائش کنندگان متعدد نئی اورجدید مصنوعات پیش کر رہے ہیں، ہال 9.1 میں خصوصی شو ”پرفارمنس ٹیکسٹائل ان فیشن” دیکھنے والوں کے لیے فنکشنل ٹیکسٹائل اور فیشن کو زندہ کرتا ہے۔