مزید خبریں

سعودی عرب کے اعلی تجارتی وفد کا سیالکوٹ کی فیکٹریوں کا دورہ

سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) سعودی عرب کے اعلی تجارتی وفد نے سیالکوٹ میں اسپورٹس گڈز اور آلات جراحی بناکر ایکسپورٹ کرنے والی مختلف فیکٹریز کے یونٹس کا دورہ کیا۔وفد نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال تیار کرنے والی کمپنی فارورڈ اسپورٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے فٹ بال کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔کمپنی کے ڈائریکٹرز نے میکنکس اور سٹچ فٹ بال کی تیاری کے مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے ایلمڈ اور ہیلبرو انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔سعودی وفد نے سیالکوٹ میں تیار ہونے والے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کے معیار اور ہنرمندوں کی تعریف کی۔