مزید خبریں

رائس ایکسپورٹرز کے وفد کی چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان ( ریپ )کے اعلیٰ سطحی وفد نے محمد انو ر میانور سینیئر وائس چیئرمین ریپ کی قیادت میں چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی۔ اس ملاقا ت میں سندھ حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں زراعت خصوصاََ چاول سے متعلق پالیسی معاملات کے لیے سندھ حکومت اور ایسو سی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔اجلاس میں کسانوں کو بہتر پیداوار والے چاول کے بیجوں کی فراہمی، ڈوکری انسٹیٹیوٹ کو ایک “مثالی سینٹر “بنانے کیلئے فلپائن IRRIاور چین کے زرعی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ اشتراک کو بڑھانے اور زراعت کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک اور سندھ حکومت کی فنڈنگ اسکیمیں ریپ کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔