مزید خبریں

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستا ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی ایم ایف معاہدے میں پیش رفت کے بعد ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قدر 1روپے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو گیا اسی طرح یوروکی قدر4روپے اور برطانوی پونڈکی قدر5روپے گر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 211.75روپے سے گھٹ کر210.50 روپے اور قیمت فروخت212روپے سے گھٹ کر211روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر211 روپے اور قیمت فروخت214روپے سے کم ہو کر 212روپے ہوگئی۔