مزید خبریں

پی ٹی سی ایل نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایئرپون سلوشن نصب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل نے اپنے فائبر ایکسس نیٹ ورک میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایئرپون سلوشن نصب کرلیا ہے۔ ایئرپون ایک منفرد اور جدید فائبر ٹو دی ہوم سلوشن ہے جو موجودہ سیلولر موبائل نیٹ ورک انفرااسٹرکچر کا فائدہ اٹھا کر فائبر نیٹ ورک میں وسعت لائے گا جس کے باعث اسکی مجموعی لاگت میں بہتری ہوگی اور سازگار وقت میں خدمات کی فراہمی کا آغاز ہوگا۔ اس سسٹم کے ذریعے صارفین میں ڈیٹا کی تیزی سے بڑھتی طلب کو پورا کیا جاسکے گا۔ پی ٹی سی ایل کے گروپ چیف ٹیکنالوجی آفیسر جعفر خالد نے کہاکہ پی ٹی سی ایل اور ہواوے نے اپنے نیٹ ورک میں ایئرپون سلوشن کو کامیابی سے متعارف کرکے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔ ہم اپنے نیٹ ورک کو جدت انگیز بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو تیزرفتار فائبر ایکسس نیٹ ورک کی رسائی میں تیزی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ان اہداف اور عزائم کی تکمیل کے لئے ایئرپون سلوشن ایک اہم قدم ہوگا۔ ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہاکہ ہواوے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم رہا ہے۔