مزید خبریں

حیدرآباد: سندھ ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کا 29 جون کو دھرنے کا اعلان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 29جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں آرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس حیدرآباد پریس کلب میں ہوا اجلاس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عمران جونیجو‘ انیتا خان‘ صادق مہیری‘ ارشد مشوری ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون کو حکومت نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا لیکن 15 روز گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا13نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جا چکا ہے جس میں 2001میں اساتذہ کے 14ویں گریڈ میں ترقی‘ پی ایس ٹی‘ جے ایس ٹی پروموشن 2001 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بھرتی کی تاریخ سے ریگولر کرنے‘ کورٹ کے حکم کے مطابق گروپ انشورنس کی ادائیگی پی ایس ٹی‘ جے ایس ٹی اور این ٹی ایس کے رہتے ہوئے اساتذہ کو ویگیولر سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اگر ہماری مطالبات28جون تک منظور نہ کیے تو 29جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیاجائے گا ۔