مزید خبریں

پولیو مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاو ن کیا جائے، جاوید کھوسو

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر قنبر شہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو نے کہاہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے بچے پولیو کا وائرس لگنے سے پوری زندگی کے لیے معذور ہوجاتے ہیں جسے اجتماعی کوشش کرکے ہر صورت میں اس بیماری کو ختم کرنا ہے ۔ یہ بات انہوںنے ڈی سی آفس قمبر میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی سی جاوید نبی کھوسو نے کہاکہ پولیو مہم ایک قومی کاز ہے جس کے خاتمے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرکے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاو ن کرنا چاہیے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ہر علاقے اور جابلو پٹی کے علاقے میں بھی پہنچ کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائیں اس کام میں سستی و غفلت کے مرتکب افسران اور دیگر عملے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے ہم نے مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع قمبر شہدادکوٹ میں پولیو کے خلاف مدافعتی مہم 27 جون سے یکم جولائی تک جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ضلع بھر میں بچوں کا ٹوٹل ٹارگٹ 43889 ہے ۔