مزید خبریں

حیدر آباد ، سندھ اور بلوچستان کے گیس کمپنی ملازمین کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجاً علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر حاجی انور ملاح‘ محمد رمضان بروہی‘ سید نعیم علی‘ عباس چھلگری‘ عمران سولنگی ودیگر نے کہاکہ مہنگائی نے ملازمین کا خون نچھوڑ لیا ہے 2018ء سے2022تک ملازمین کی تنخواہوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق نے چار سال کے دوران ہماری تنخواہوں میں پچاس فیصد تک اضافے کا اعلان کیا پر تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ٹرسٹ میں کروڑوں روپے کی رقم ملازمین کو نہیں دی جارہی ہے اعلان کردہ ہر سال بونس بھی نہیں دیاجارہا ملازمین سے جبری مشقت لی جارہی ہے اور سہولیات کے لیے ٹال مٹول کی جارہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس ملازمین کے تمام مطالبات پورے کرکے انہیں حق دیاجائے۔