مزید خبریں

ای سی سی :ڈسکوز کو 17ارب روپے کے اجراء کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے لیے ڈسکوز کو سترہ ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منسٹرز انکلیو اسلام آباد کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی کی سمری مسترد کر دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے لیے ڈسکوز کو فنڈز جاری کرنے اور کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے پاور سیکٹر کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق سمری جمع کرادی۔