مزید خبریں

سراج الحق کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، قائم مقام سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی آصف علی زرداری سے تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔