مزید خبریں

دعا زہرا کے والد کی سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعا زہرا کے والد کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے دعا زہرا کے میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے، دعا زہرا کے پرنٹ، الیکٹرونک میڈیا اورسوشل میڈیا پر انٹرویوز سے روکا جائے ،دعا زہرا کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا جائے ، دعا زہرا کو ملک سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے۔