مزید خبریں

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنائے،سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سانگھڑ میں بیلٹ باکس اور دیگر سامان رکشے میں بغیر سیکورٹی اور عملے کے لے کر جانا الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے اور جی ڈی اے کے امیدواروں کے نامزدگی فارم رد کیے جارہے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ کاغذی نوٹس لینے کے بجائے عملی طور پر سخت اقدامات کرکے الیکشن کو شفاف بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔