مزید خبریں

کرنٹ لگنے، ڈوبنے و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں قائم شاہد حیات ٹریننگ سینٹرمیں پولیس میں بھرتی ہونے والا خواہشمند نوجوان رننگ ٹیسٹ کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑا جیسے پولیس اہلکاروں نے فوری طورپر نیم بیوشی حالت میں مرشد اسپتال لیجایا گیا جہاںڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ، پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 19سالہ اریب عامر ولد عامر کے نام سے ہوئی ۔ مائی کلاچی روڈ بوٹ بیسن پھاٹک کے قریب ندی کے اندرنہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ کور وہاں پہنچے اور دوبنے والے افراد کی تلاش کا عمل شروع کردیا۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں سے ایک کا نام سیف اللہ ہے اور دونوں افراد نہانے کے دوران دوبے ہیں۔ اندھیرا ہونے کے باعث انکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 18 سالہ مدثر ولد عباس کے نام سے ہوئی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا حبیب بینک پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہا جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ سید عمر حیدر ولدسید زوہیب حیدر کے نام سے ہوئی۔ واقعے کا زمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔محمود آباد میں 25سالہ سعید ولد شفیق نے شادی جلدی نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی اور جاں بحق ہوگیا۔ماری پور ہاکس بے کے قریب مرغی کے فارم ہاؤس میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔