مزید خبریں

متوقع بارشوں کے پیش نظر واٹربورڈ میں ایمرجنسی نافذ

کراچی( پ ر ) وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت بارش کے متعلق اجلاس بارشوں کے پیش نظر واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، متوقع بارشوں کے سلسلے میں چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو احکامات جاری کیے کہ بارش سے قبل سیوریج کی تمام پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹر بورڈ کی تمام مشینری جینٹنگ، سیکشن، راڈنگ ،سیور کلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور بارش سے قبل شہر کی اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں میں پہنچا دیے جائیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ اپنے متعلقہ ڈویژن میں موجود رہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھا جائے اور واٹر بورڈ کے کنڈیوٹ، نہرو سمیت دیگر تنصیبات کی کڑی نگرانی کی جائے۔