مزید خبریں

بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی کو کامیاب بنایا جائے،عبدالجمیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی حکومتیں بدل رہی ہیں لیکن کراچی کے حالات نہیں بدل رہے ہیں۔بجلی اور پانی کا بدترین بحران اہل کراچی کیلیے ایک عذاب بن چکا ہے ۔جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ اہل کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور وہ عوام کی امیدوں کا محور ومرکز بن چکی ہے کراچی کی ترقی خوشحالی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے جماعت اسلامی کو کامیاب بنایا جائے ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے کورنگی لانڈھی کی مارکیٹوں اور بازار کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخاب بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ انتخاب کراچی کی عوام کی قسمت کا فیصلہ کریںگے ۔جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور ہم اب فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی کی جدوجہد نے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کوئی ہم سے نفرت نہیں کرتا لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں۔ہم نے اس شہر کے ہر ایشوپر بات کی ہے اور ہر طبقے کی نمائندگی ہمارے پاس موجود ہے ۔آنے والے بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔