مزید خبریں

غیر مقامی افراد کی آبادکاری سے سندھ کا امن تباہ ہورہاہے، قادر مگسی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی غیر مقامی افراد کی آباد کاری کے باعث سندھ کا امن مکمل طور پر تباہ ہورہاہے افغان مہاجرین سمیت دنیا بھر کے ا لوگوں کو سندھ میں آباد کیاجارہاہے جس کے باعث یہاں کی مقامی افراد کے نہ صرف وسائل پر ڈاکا ڈال جارہاہے بلکہ روز گار کے مواقعے بھی ختم
ہوگئے ہیں زمینوں پر قبضہ کیاجارہاہے غیر مقامی افراد کی آمد سے منسیات‘ اسلحہ اورانسانی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے انہوںنے کہاکہ سندھ امن ومحبت کرنے والوں کی دھرتی ہے انہوںنے کہاکہ کراچی سمیت تمام شہروں‘ ساحالی پٹی اور کوہستان کے علاقے میں ریک منصوبہ بندی کے تحت غیر مقامی افراد کو آباد کیاجارہاہے کوہستان کی زمین کے جعلی کاغذا ت بناکر عیر قانونی طور پر سندھ کی زمینیں فروخت کی جارہی ہیں اس کام میں پییپلز پارٹی بھی برابر کی شریک ہے مقامی وڈیرے اور بروکر غیر مقامی افرادکو زمینیں دلارہے ہیں۔ سندھ کے عوام کو جاگنا ہوگا اپنے وطن کی حفاظت کے لیے میدان عمل میں آنا پڑے گا ورنہ سندھ کا حشر بھی فلسطین جیسا ہوگا۔