مزید خبریں

جب تک نیب رہے گا ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب رہے گا ملک نہیں چل سکتا اور نیب کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ ہوتا رہے گا، ملک کا صدر پارلیمان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، عارف علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں اور صدر کی ٹوپی پہنیں۔ منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کیس میں پھر پیش ہوئے ہیں، الزامات لگائے گئے مگر ثابت کچھ نہیں ہو رہا، صدر صاحب سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں، کون سے ملزمان کو نیب نے مجرم ٹھہرایا ہو اور عدالتوں سے سزا دلوا سکے ہوں، جاوید اقبال کو بلا کر پوچھیں کہ 4 سال میں کیسز میں کیا پیش رفت ہوئی، 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی مگر کیسز کا فیصلہ اور جرم ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدر بتائیں اگر نیب ترامیم آئین اور قانون کے مطابق نہ ہوئی ہوں، اپنی حکومت میں نیب کے ہر قانون پر دستخط ہوتے رہے مگر ہمارے دور میں ہر قانون مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تھریٹ ہے تو حکومت مقابلہ کرے گی اور رانا ثنا عمران خان پر منشیات نہیں ڈالیں گے۔