مزید خبریں

چھوٹی،بڑی مارکیٹیں را ت9 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ،محکمہ داخلہ سندھ کا ترمیمی نوٹیفکیشن

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت نے کسٹمر سپورٹ سینٹرز، کال سینٹرز، کورئر سروسز ، ائرشاپس اور سافٹ وئرڈیولپرز کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنا قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطا بق سندھ حکومت نے رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی سے متعلق ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ترمیمی نوٹی فکیشن میں کسٹمر سپورٹ سینٹرز،کال سینٹرز،کورئر سروسز ، ائرشاپس، سافٹ وئرڈیولپرز ، ایمبولینس اسٹیشنز اور بس اڈوں کو پابندی سے مستثنا قرار دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چھوٹی بڑی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔یاد رہے سندھ حکومت نے مارکیٹس، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹس ،بازار،دکانیں،شاپنگ
مالز رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شادی ہالز،بینکویٹس رات 10:30 بجے تک بندکرنے ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزپابندی سے مستثنا ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس،کافی شاپس ،رات 11بجے تک بندکرنا ہوں گے ، دفعہ 144پر عملدرآمد کا آغاز 17جون شام 5 بجے سے ہوجائے گا اور پابندی کے اوقات 16 جولائی 2022 تک نافذ العمل رہیں گے۔