مزید خبریں

پی ایس پی اورتحریک لبیک کے کارکن جسمانی ریمانڈپرپولیس کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے پی ایس پی کے 13 اور تحریک لبیک کے 16 کارکنان کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے پولیس کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی ، عدالت نے ملزمان کو 25 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے میں پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال اور ٹی ایل پی سربراہ علامہ سعد رضوی بھی نامزد ہیں، انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعات کے 4مقدمات درج کیے گئے ہیں۔