مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری تحریری حکمنامے میں قرار دیا گیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں ، عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کے لیے سندھ ہائیکورٹ کا فورم موجود
ہے، درخوست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات، پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ کیخلاف تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ ٰمیں درخواست دائر کی تھی ،جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر مذکورہ درخواست پر سماعت کی تھی ،عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔