مزید خبریں

پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کی عدم فراہمی برداشت نہیں کی جائیگی، اعجاز شاہ

میرپورخاص ( نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کے میرپورخاص ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن 2022ء میں قائم 3 ہزار 739 پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈی آئی جی میرپور خاص
ذوالفقار علی مہر، ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی، ڈپٹی کمشنرون،میرپور خاص،تھرپارکر،عمر کوٹ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ایس ایس میرپورخاص، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈویژن ڈائریکٹر انفارمیشن حزب اللہ سمیت دیگر افسراشریک تھے۔سید اعجاز شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولنگ اسیشنز پر پینے کے پانی کی فراہمی ، لائٹ، واش رومز، سی سی ٹی وی کیمرے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا بندوبست کیا جائے ،کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سی نمٹنے کے لیے پولیس کوئیک رسپونس فورس کو تیار حالت میں رکھا جائے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس مقرر کی جائے ۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا ،حیسکو کو ہدایت کی گئی کے کہ الیکشن کے روزلوڈ شیڈڈنگ نہیں کی جائے ۔