مزید خبریں

یورپی یونین کامانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا،مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق،چائلڈ لیبر کا خاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا،پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پر امیدہے۔ منگل کے روز وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں خوشخبری سنائی گئی ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، دورے کے دوران یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان میں انسانی حقوق،چائلڈ لیبر کا خاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا، پاکستان کی جانب سے 27 کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔