مزید خبریں

آئی پی ایل بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے، شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی طویل ونڈو کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی)بھی شیڈول نمایاں طور پر متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کی عالمی مارکیٹ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کھیل پر حاوی ہورہا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پر نظر آئیں گے۔قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023سے 2027کے دوران 410میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400ارب75کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق فی میچ 107کروڑ 50لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278کروڑ روپے کے برابر ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ کیا کہ آئی پی ایل فی میچ کی قیمت کے لحاظ سے اب دنیا کی دوسری سب سے زیادہ مہنگی لیگ بن چکی ہے۔