مزید خبریں

کراچی چمن دوستی باکسنگ سیریزکراچی نے جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اور بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کراچی چمن دوستی باکسنگ سیریز6 گولڈ میڈل کے ساتھ کراچی نے اپنے نام کر لی۔ اکبر باکسنگ کلب چمن میں ہونے والے اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل باکسر میر واعظ خان تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر چمن باکسنگ ایسو سی ایشن حاجی خداداد‘ سیکریٹری بشیر اچکزئی سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل عبدالرشید بلوچ‘ منیجر فتح محمد اور دیگر سابق انٹرنیشنل باکسرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تفصیلات کے مطابق یوتھ کلاس46 کے جی میں کراچی کے جنید ٹائیگر نے چمن کے خلیل کو 0-3 سے‘51 کے جی میں چمن کے تیمور نے کراچی کے آصف کو1-2سے‘54 کلو گرام میں چمن کے شمس اللہ نے کراچی کے فریاد کو1-2سے‘57 کے جی اور شعیب نے چمن کے فیضان کوشکست دے کر اعزاز حاصل کیا۔