مزید خبریں

اسکریبل کی دنیا کا ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چمپئن معیذ اللہ بیگ نے پاکستان کو ایک اور اعزاز دلوادیا۔ معیذ نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والی10ویں کائونٹی نینٹل اسکریبل چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ معیذ اللہ بیگ نے 15 میں سے 13 گیمز جیتے، ان کا اسپریڈ اسکور 1057  پوائنٹس رہا۔ ٹورنامنٹ کے فیورٹ امریکا کے ڈیوڈ کوئینگ دن کے اختتام تک برتری حاصل کیے ہوئے تھے لیکن معیذاللہ بیگ نے انہیں آخری3 گیمز میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ڈیوڈ 12 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانس کے ٹیری کرک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چمپئن شپ میں 15 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ معیذ اللہ بیگ 2013 میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چمپئن شپ جبکہ 2018 میں ورلڈ جونئیر اسکریبل چمپئن شپ جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔