مزید خبریں

انڈورا کی خاتون کوہ پیما کے ٹو اور براڈ پیک سر کرنے پاکستان پہنچ گئیں

اسکردو(جسارت نیوز)یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیٹ آکسیجن کے بغیرکے ٹواور براڈ پیک سر کریں گی۔رپورٹس کے مطابق انڈورا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفی ٹروگیٹ پاکستان پہنچ چکی ہیں، اسکردو پہنچنے کے بعد اسٹیفی نے پاکستانی مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا کے ٹو کی مہم پر اسٹیفی کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کے ٹو سے قبل یورپی مانٹینیئر براڈ پیک بھی بغیر آکسیجن کے سر کریں گی۔