مزید خبریں

انگلش کائونٹی میں جو سہولیات ملتی ہیں پاکستان میں اسکا 30فیصد بھی نہیں ، نسیم شاہ

لاہور(جسارت نیوز)فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کائونٹی کرکٹ کھیلنے کو یادگار تجربہ قرار دے دیا۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،نسیم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کائونٹی کرکٹ جیسا زبردست ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں کے گرائونڈ، آئوٹ فیلڈ بہت شاندار ہیں، ایسی کنڈیشنز ایک فاسٹ بولر کے لیے آئیڈیل ہوتی ہیں، انگلینڈ میں رہنے والے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ انھیں کم عمری میں ہمارے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔