مزید خبریں

روس کا اناج کی فراہمی روکنا جنگی جرم ہے‘ یورپی یونین

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا جنگی جرم ہے۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ غذائی قلت اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ برلن حکومت ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے پولینڈ اور رومانیہ کی مدد کرے گی تاکہ یوکرین سے کئی لاکھ ٹن اناج کو نکالا جا سکے۔