مزید خبریں

وباؤں کے خلاف مستقل فنڈ کے لیے جی 20کا اجلاس

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) وباؤں کی روک تھام کے لیے ایک مستقل فنڈ کے قیام کے معاملے پر جی 20ممالک کے وزرائے صحت اور وزرائے خزانہ نے انڈونیشیا میں ملاقات کی۔ جکارتا میں ہونے والے اجلاس کے دوران میں نجی اور ریاستی ذرائع پر مبنی اس فنڈ کے قیام کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ یورپی یونین اور 5ممالک اس فنڈ کے لیے پہلے ہی 1.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ ادھر عالمی ادارئہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوچنا گمراہ کن ہو گا کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی نئی اقسام کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔