مزید خبریں

بنگلادیشی شہر سلہٹ ڈوب گیا‘ بھارت میں فصلیں اور لاکھوں مکانات تباہ

ڈھاکا؍ نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور بنگلا دیش میں 20 سال کے بدترین سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلا دیش کا شہر سلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ سیلاب کے باعث کئی شہروں میں ہوائی اڈے زیر آب آگئے ہیں،جب کہ ،مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست آسام کے 35 میں 32 اضلاع پانی میں گھر گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مزید سیلاب کا خدشہ ہے۔