مزید خبریں

روس نے یوکرین میں پکڑے گئے امریکی فوجیوں کو سزائے موت کا عندیہ دیدیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدارتی ترجمان نے یوکرین میں پکڑے جانے والے سابق امریکی فوجیوں کی سزائے موت کا عندیہ دے دیا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یوکرین میں پکڑے گئے سابق امریکی فوجیوں کو سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 2 سابق امریکی فوجیوں کو خارکیو کے قریب پکڑا گیا تھا۔