مزید خبریں

امریکا: حزب اللہ کے مالی معاونین کی معلومات پر ایک کروڑ ڈالرکا انعام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے مالی معاونین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑڈالر کے انعام کا اعلان کردیا۔ وزار ت خارجہ نے اپنے بیان میں حسیب حدوان اور علی شاعر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا۔ بیان میں دونوں کو حزب اللہ کے لیے بیرون ملک فنڈز جمع کرنے کا ذمے دار قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ حدوان حزب اللہ کے جنرل سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ عہدیدار ہے۔