مزید خبریں

جنوبی چین میں موسلادھار بارش سے تباہی ‘ سیکڑوں دیہات زیر آب

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی چین میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثر لاکھوں افراد نقل مقانی پر مجبور ہوگئے ہیں،جب کہ شدید بارش کے باعث 85 دریاؤں میں طغیانی آگئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ 80 ہزار افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہیں۔ گوانگ یی شہر ی میں 2700 گھرتباہوگئے،جب کہ سیلاب کے باعث ایک ہزار دیہات زیرآب آگئے۔ کئی علاقوں میں اسپورٹس سینٹر اور اسکولوں کو عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔