مزید خبریں

ہانگ کانگ کا سمندر ی ریستوران بحیرئہ جنوبی چین میں ڈوب گیا

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کا مشہورتیرتا ہوا ریستوران جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 1976 ء میں ایک جہاز پربنایا گیا فلوٹنگ ریستوران جنوبی چین کے سمندر میں پیراسل جزائر کے قریب سے گزرتے ہوئے ڈوب گیا۔یہ ریستوران شدید مالی بحران کے باعث 2سال سے بند تھا اوراسے ایبرڈین کی بندرگاہ سے کسی اورمقام پرمنتقل کیا جارہا تھا۔ جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو بچانا مشکل تھا۔ واقعے میں جہاز کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔