مزید خبریں

سری لنکا : پیڑول کے حصول کے لیے ہنگامے‘3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں پیڑول حاصل کرنے کے لیے جھڑپوں میں 4شہری اور3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اورپیٹرول کے حصول کے لیے ہنگامے جاری ہیں۔ ایندھن کے حصول کے لیے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ملک بھر میں پیڑول پمپوں اور گیس اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اورایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہوگئی ہے۔