مزید خبریں

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر کراچی گیمز کے انعقاد کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع کراچی گیمز منعقد کیے جائیں گے جس میں 42 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کھیلوں میں کراچی کے 7ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے، کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز بھی ان تقریبات کا ہوں گے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز بریگیڈیئر بلال محمود، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اسد کاظمی، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ، ڈائو انجینئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ ، اقراء یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خالد، کے ایم سی کی ڈائمنڈ جوبلی کے کمیٹی کے کنوینر علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس کیف الوریٰ اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو 42 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ان میں انڈور اور آئوٹ ڈور گیمز شامل ہیں جبکہ اسپیشل افراد کیلیے بھی علیحدہ سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی، پاکستان رینجرز اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے یہ تقریبات منعقد ہوں گی اور پاکستان کے دوسرے شہروں سے بھی ان کھیلوں کو دیکھنے کے لیے قومی ہیروز اور مختلف شخصیات کو دعوت دی جائے گی، یہ مقابلے ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔