مزید خبریں

الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے سمر کیمپ کاآغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب ، اکیڈمی اور ویٹرن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے صدر صغیر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا صغیر حسین نے مہمان خصوصی عامر ظفر کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنیس پر توجہ دینے پر زور دیا۔ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مسرور جاوید نے کھلاڑیوں لیکچر دیتے ہوے کہا کے تمام کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کے وہ وقت ضائع کیے بغیر محنت کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ مسرور جاوید نے شاندار ایونٹ کے انعقاد کرنے پر مبشر مختار اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ مہمان خصوصی الصغیر ہاکی کلب کے سینئر کھلاڑی عامر ظفر نے صغیر حسین ، عظمت پاشا ، عابد خلیل ، مبشر مختار ، مسرور جاوید ، کامران نسیم کی خدمات کو سراہا۔ عامر ظفر نے الصغیر کلب اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایک مرتبہ پھر نارتھ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہورہا کے گراس روٹ لیول پر ہاکی کو زندہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کے پورے کراچی میں اس طرح کی اکیڈمیاں بنانی چاہئیں تاکہ کراچی سے ٹیلنٹ نکل کر آئے۔ آخر میں عامر ظفر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مسرور جاوید اور کامران نسیم نے کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس اور جدید ہاکی اسکل کی پریکٹس کروائی۔ مہمان خصوصی عامر ظفر نے بہترین کھلاڑی کو کیش ایوارڈ دیا۔