مزید خبریں

رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے ہاکی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

لاہور (جسارت نیوز)اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے جاری ہاکی ٹریننگ کیمپ میں ڈچ کوچ رولٹ اولٹمینزنے کھلاڑیوں اور کوچز کو جدید ہاکی پر لیکچر دیا ۔ رولٹ اولٹمینزنے کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کی تکنیکس کے بارے میں چارٹ کی مدد سے آگاہی دی۔ رولٹ اولٹمینز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کیلیے خود کو تیار کرنا ہوگا،جدید ہاکی کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ایکسر سائز بھی کرائی گئی۔