مزید خبریں

مودی سرکار مسلم دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے ،ممتاز انقلابی عباسی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مودی سرکار مسلم دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کی دل آزاری کی بھارت حساس مذہبی معاملات پر نفرت پھیلا رہا ہے، مسلمان امن پسند قوم اور پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنے نبی کے بارے میں ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتے بھارت کی انتہاپسندی دنیا کے لیئے خطرہ ہے اگر مودی سرکارنے پوری امت مسلمہ سے معافی نہ مانگی تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مرکزی چیئر مین سر دار ممتاز انقلابی عباسی نے مر کزی رابط سیکرٹری عبدالحمید عباسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ ا نہوں نے مذید کہا کہ امت مسلمہ بھارت کے خلاف متحدہوجائے اور ہرپلیٹ فارم پر بھارت کے خلاف احتجاج کرے اگر اب بھی مسلمان ایک نہ ہوئے تو ایسے واقعات بڑھنا شروع ہوجائیں گے مسلمان چاہے وہ جس ملک میں ہی کیوں نہ ہوں انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور مسلم ممالک انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کریں ، گستاخ نبی کو یہ پیغام دینا ہے کہ غیر ت مسلم زند ہ ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کی حکمران جماعت کی ترجمان نورپورشرما کی جانب سے مودی سرکار کے کہنے پر حضرت محمد ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے حکومتی جماعت اوراس کی اتحادی سیاسی جماعتوں کوچاہیے کہ وہ عالمی برداری کو باور کرائیں کہ انڈیا کی جانب سے کی گئی اس گھٹیا حرکت پر مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچی ، انتہا پسند بھارتی وزیراعظم مذہب کو کھلے عام سیاست میں بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں عالمی برادری کا رواداری کا معیار مودی کے لیئے الگ او ر باقی ممالک کے لیے الگ نہیں ہوسکتا ، بی جے پی رہنما کی صرف رکنیت معطل کرنا کافی نہیں ہے بلکہ مودی پوری دنیا کے مسلمانوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی ایسے واقعات کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں اور امت مسلمہ کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ ہو۔