مزید خبریں

باڈہ: 13سالہ نوجوان نے چوہا مار دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

باڈہ (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں ماروں جت مکین، باڈھ درگاہ چوک پر سبزی فروش سکندر جت کے نوجوان 13 سالہ بیٹے ماجد جت نے گھریلو جھگڑے میں چوہا مار دوائی پی کر خودکشی کرلی۔ ذرائع سے پتا چلا کہ نوجوان ماجد جت کبوتروں کا شوقین تھا سارا دن کبوتروں کے پیچھے آوارہ گردی کی وجہ سے اس کا والد سے جھگڑا ہو گیا جسکی وجہ سے غصے میں آکر ماجد نے چوہا مار دوائی پی لی۔