مزید خبریں

میرپورخاص، قبل از بارش کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص سلامت علی میمن نے اپنے ایک حکم کے تحت میونسپل کارپوریشن کے تمام سینیٹیشن اسٹاف انچارجز وہیکل انچارجز کمپلین سینٹر فائر انچارج ، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قبل از مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جانے کے حوالے سے تمام ملازمین کی چھٹیان منسوخ کر دیں ہیں اور ہدایت کی ہے کہ تمام ملازمین اپنا ہیڈ کواٹر نہ چھوڑیں اور اپنے فرائض ذمے داری کے ساتھ انجام دیں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔