مزید خبریں

کوئٹہ ،فائرنگ سے نائب تحصیلدار قلعہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب تحصیلدار قلعہ عبداللہ عبدالستار مشوانی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے تھانہ خالق شہید تھانہ کی حددو کلی محمد شہی کے قریب ڈگری کالج کے عقب میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں گاڑی میں سوار دوسرا شخص سرور بنگلزئی محفوظ رہا ۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ایس ایچ او خالق شہید تھانہ نورحسن کے مطابق مقتول عبدالستار مشوانی ضلع قلعہ عبداللہ کے نائب تحصیلدار تھے جو صبح اپنے گھر سے دفتر قلعہ عبداللہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا ۔