مزید خبریں

خیرپور :مسلح افراد کی فائرنگ2 افراد قتل

خیرپور (جسارت نیوز)گمبٹ کے قریب گوٹھ لعل بخش بھٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 2افراد امام بخش بھٹی اور جاوید بھٹی قتل ہو گئے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء حوالے کردی۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے جبکہ خیرپور میں ایک خاتون جمیلہ زوجہ ذوالفقار جاگیرانی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی پولیس نے لاش کواپنی تحویل میں لینے کے بعد ورثاء حوالے کردی تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔