مزید خبریں

تعلیم کیلیے پرائیویٹ اسکولز کو سہولیات فراہم کی جائیں، عرفان خانزادہ

ڈگری(نمائندہ جسارت) نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور علم کی سہولیات پسماندہ علاقوں تک پہنچانے میں پرائیویٹ اسکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ سندھ میں محکمہایجوکیشن کے سرکاری اسکولز اور پرائیویٹ اسکولز کی محنتوں کا ثمر سامنے آرہا ہے۔ حکومت کو سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے پرائیویٹ اسکولز کو مزید سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈگری کے ممتاز تعلیمی ادارے فروس ایجوکیشنل سسٹم اسکول کے اونر عرفان خانزادہ نے ڈگری کے قریب گوٹھ سلمان خانزادہ میں “سندھ میں تعلیمی نظام اور پرائیوٹ اسکولز مالکان کو درپیش مسائل” کے حوالے سے اپنی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممتاز تعلیمی ماہر سر شہباز پراچہ سمیت سینئر صحافیوں اشفاق احمد اشفی،افتخاراحمدرانا،نصیراحمد قریشی، وسیم احمد قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان عرفان خانزادہ نے مہمان صحافیوں کو سندھی اجرک کے تحفے پیش کیے اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کیااہتمام بھی کیا۔ سر عرفان خانزادہ نے کہا کہ ڈگری میں اس وقت سرکاری اسکولز کے ساتھ ساتھ متعدد پرائیویٹ اسکولز بھی اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پرائیویٹ اسکولز اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہیں۔