مزید خبریں

بارش نے حکمران جماعت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت کر دیے

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران یوسی 2 ، امیدوار برائے چیئرمین عبدالباری انصاری اورامیدوار برائے وائس چیئر مین ادریس میمن و کونسلرنور الدین شیخ کے اعزاز میں چوڑی بازار ٹکر اور موچی بازار کے عوام کی جانب سے کارنر میٹنگز کا انعقاد، یوسی 2 کے عوام کی جانب سے جماعت اسلامی کے پینل کی پرجوش حمایت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،اسی سلسلے میں گزشتہ روز دو مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز منعقد کی گئیں،پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ حکمران جماعت اربوں روپے کے ترقیاتی کام سکھر میں کروانے کی دعویدار ہے لیکن آج ہونے والی بارش نے حکمران جماعت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت کر دیے ہیں،سیوریج سسٹم پندرہ منٹ کی بارش میں ہی فیل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوچکا ہے اور پورا شہر گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے،حکمران پیپلز پارٹی اور اس کی سکھر کی قیادت اپنی نااہلی پر عوام سے معذرت کرے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف لوگوں نے سکھر کی بہتری کیلیے عوام سے ووٹ لیا کہ لیکن ہر دفعہ سکھر کے عوام کو بیچ دیا، اس الیکشن میں عوام ایسے تمام لوگوں سے ہوشیار رہیں،جماعت اسلامی سکھر کی عوام کے لوٹے گئے پیسے کا حساب لے گی۔اس موقع پر یوسی 2 میں چیئرمین کے امیدوار عبدالباری انصاری نے کہا کہ علاقہ میں اچانک سے ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے ہیں اور عوام کا پیسہ ناقص کام کے ذریعے برباد کیا جا رہا ہے۔عوام شہر کی تباہی کے ذمے داروں کو پہچانتے ہیں، موجودہ الیکشن میں ان کو مسترد کر کے ہی ترقی کا سفر شروع کیا جاسکتا ہے،وائس چیئر مین کے عہدے پر امیدوار ادریس میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے معاشرے کے عام لوگوں کو آگے لاکر ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور آج بھی اس کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر کونسلرز معیز شمسی، بلال انصاری اور نورالدین شیخ ، بن پاکستانی برادری کے نوجوان لیڈر روپ چند عرف نانو ، جواد میرانی سمیت دیگرنے خطاب کیا۔