مزید خبریں

بدین،پپوخاصخیلی دوبارہ چیف سینیٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی تعینات

بدین (نمائندہ جسارت) پپو خاصخیلی دوبارہ بدین شہر میں چیف سینیٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی تعینات۔ ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان کی خصوصی ہدایت پر چیف میونسپل آفیسر کی جانب سے سینئر چیف سینیٹری انسپکٹر غلام محمد عرف پپو خاصخیلی کو بدین شہر صفائی اور بارشوں میں ایمرجنسی کے دوران مین نالوں کی صفائی اور نکاسی آب یقینی بنانے کے لیے اہم ذمے داری دی گئی یاد رہے پپو خاصخیلی نے ہمیشہ بدین شہر کے فلاح بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اب دوبارہ بدین شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔